فوڈ اتھارٹی ٹیمیں سرگرم، صحت دشمن مافیا کا گھیراؤ، جرمانے

    فوڈ اتھارٹی ٹیمیں سرگرم، صحت دشمن مافیا کا گھیراؤ، جرمانے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

ملتان، ڈیرہ غازیخان(نیوزرپورٹر، بیورو رپورٹ) کاٹن کالونی میں گھی اینڈ سنیکس ڈسٹری بیوشن یونٹ کی چیکنگ، کارروائی کے دوران مختلف معروف برانڈز کے ہزاروں سنیکس کے پیکٹس برآمد کیے گئے۔ زائدالمیعاد خوراک کو مارکیٹ میں مختلف کریانہ اور سپر سٹور پر فروخت کیلیے سپلائی کیا جانا تھا۔ مزید چیکنگ کے دوران سٹوریج ایریا میں غیر ضروری سامان اور صفائی کے ناقص انتظامات پائے گئے۔ فوڈ اتھارٹی ٹیم نے مضر صحت سنیکس تلف کرکے مالکان کو بھاری جرمانہ کردیا۔ اسی طرح ممتاز آباد ملتان میں واٹر پلانٹ کو پانی میں بیکٹریا پائے جانے پر اصلاح تک(بقیہ نمبر4صفحہ6پر)

 کام سے روک دیا گیا۔ اس کے علاہ سبزہ زار چوک، چوک ڈبل پھاٹک، چوک کمہاراں اور ریلوے روڈ ملتان میں 4 بیکریوں کو مٹھائی کی تیاری میں مصنوعی مٹھاس کا استعمال کرنے، ایکسپائری مشروبات فروخت کرنے اور پروسیسنگ ایریا میں گندگی پائے جانے پر 70 ہزار روپے کے جرمانے کیے گئے۔ مزید پیر کالونی موسی پاک اور اسلام نگر لطیف ٹان ملتان میں پاپڑوں کی تیاری میں ناقابلِ سراغ مصالحہ جات کا استعمال کرنے، آئل کی تبدیلی کا کوئی ریکارڈ موجود نہ ہونے، ورکرز کے میڈیکل سرٹیفکیٹس کی عدم موجودگی ہونے اور پروسیسنگ ایریا میں حشرات کی بھرمار پر 2 سنیکس یونٹس کو 1 لاکھ 10 ہزار روپے کے جرمانے عائد کر دیے گئے۔۔مین بازار مظفرگڑھ میں ہوٹل کو کھانوں کی تیاری میں ملاوٹی سرخ مرچوں کا استعمال کرنے، کچن ایریا میں حشرات کی بھرمار پائے جانے پر 14 ہزار روپے جرمانہ کیا گیا اسی طرح جھنگ موڑ مظفرگڑھ میں پروسیسنگ ایریا میں صفائی کے ناقص انتظامات ہونے،خوراک کی تیاری میں ناقابلِ سراغ رنگوں کا استعمال کرنے پر بیکری کو 12 ہزار روپے جرمانہ کر دیا گیا۔ اس کے علاؤہ ریلوے روڈ مظفرگڑھ میں ٹی سٹال کو ملاوٹی دودھ بیچنے پر بھاری جرمانہ کیا گیا۔ مزید غلہ منڈی راجن پور میں ورکرز کے میڈیکلز سرٹیفکیٹس نہ ہونے پر واٹر پلانٹ کو 10 ہزار روپے جرمانہ کیا گیا۔ مزید برآں ریلوے روڈ نزد مختیار میڈیکل کمپلیکس لیہ میں سپر سٹور کو ایکسپائرڈ خوراک فروخت کرنے پر بھاری جرمانہ عائد کردیا گیا۔