ڈیرہ، سمگلرز کا گھیراؤ، غیر ملکی سگریٹ، چائنہ نمک برآمد

  ڈیرہ، سمگلرز کا گھیراؤ، غیر ملکی سگریٹ، چائنہ نمک برآمد

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 ڈیرہ غازیخان(بیورو رپورٹ)ڈی پی او احمد محی الدین کی ہدایت پر سمگلنگ کی روک تھام کے لئے داخلی و خارجی راستوں پر سخت چیکنگ جاری،چیک پوسٹ غازی گھاٹ نے 09 کارٹن سگریٹ اور 55 بیگ چائنہ نمک کی سمگلنگ کی کوشش کو ناکام بنا دیا،جسے قانونی کارروائی کرنے کے بعد کسٹم حکام کے حوالے کر دیا گیا تفصیلات کے مطابق ڈی پی او احمد محی الدین کی ہدایت پر سمگلنگ کی روک تھام کے لئے ضلع بھر کے داخلی و خارجی راستوں پر چیکنگ کا سلسلہ جاری ہے اسی چیکنگ کے سلسلہ میں چیک پوسٹ غازی گھاٹ پولیس نے سمگل ہونے والے09 (بقیہ نمبر5صفحہ6پر)

کارٹن سگریٹ اور 55 بیگ چائنہ نمک کو قبضہ میں لیکر کاروائی کے بعد کسٹم حکام کے حوالہ کر دیا گیا ہے۔انچارج چیک پوسٹ غازی گھاٹ خان محمدنے کہا ہے کہ نان کسٹم سامان سمگلنگ کرنے والوں کے خلاف آہنی ہاتھوں سے نمٹا جائے گا۔ نان کسٹم سامان سمگلنگ کرنے والوں کے ساتھ کسی بھی قسم کی کوئی رعایت نہیں برتی جائے گی۔مزید سیکورٹی کے پیش نظر چیکنگ کے سسٹم کو مربوط کیا ہوا ہے کسی بھی صورتحال سے نمٹنے کیلئے تمام تر وسائل بروئے کار لانے جارہے