توہین الیکشن کمیشن کیس: بانی پی ٹی آئی کے جیل ٹرائل کا فیصلہ آج سنایا جائے گا 

توہین الیکشن کمیشن کیس: بانی پی ٹی آئی کے جیل ٹرائل کا فیصلہ آج سنایا جائے ...
توہین الیکشن کمیشن کیس: بانی پی ٹی آئی کے جیل ٹرائل کا فیصلہ آج سنایا جائے گا 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن) توہین الیکشن کمیشن و چیف الیکشن کمشنر کیس میں بانی پی ٹی آئی اور فواد چودھری کے جیل ٹرائل کا فیصلہ آج سنایا جائے گا۔ 
نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق الیکشن کمیشن آف پاکستان محفوظ فیصلہ آج بدھ کے روز 12 بجے سنائے گا، وزارت داخلہ نے بانی پی ٹی آئی کو الیکشن کمیشن پیش کرنے سے معذرت کی تھی۔

واضح رہے کہ الیکشن کمیشن نے سابق وزیر اعظم کے حوالے سے سکیورٹی خدشات کے پیش نظر وزارت قانون کی رائے کے بعد جیل میں ٹرائل کا فیصلہ محفوظ کیا تھا۔