تھیٹر میں میاں بیوی  کے  کردار کے بعد حقیقت میں شادی  کرلی، ماہم عامر

تھیٹر میں میاں بیوی  کے  کردار کے بعد حقیقت میں شادی  کرلی، ماہم عامر
تھیٹر میں میاں بیوی  کے  کردار کے بعد حقیقت میں شادی  کرلی، ماہم عامر
سورس: Instagram/mfaizansk

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کراچی (آئی این پی) شوبز کی  معروف  رومانوی جوڑی ماہم عامر اور فیضان شیخ نے انکشاف کیا ہے کہ دونوں نے پہلے تھیٹر میں میاں اور بیوی کا کردار ادا کیا، جس کے بعد فوری پر حقیقت میں بھی شادی کرلی۔

ایک ٹی وی شو کے دوران گفتگو کرتے ہوئے   فیضان شیخ نے بتایا کہ دونوں اپنی مرضی سے کام کرتے ہیں، کوئی ایک دوسرے کو نہیں روکتا جب کہ کسی بھی ڈرامے یا منصوبے میں کام کرنے کا بھی ہر کسی کا آخری فیصلہ اپنا ہوتا ہے۔ اسی پر ماہم عامر کا کہنا تھا کہ دونوں ایک دوسرے سے مشورہ ضرور کرتے ہیں لیکن حتمی فیصلہ ہر کسی کا اپنا ہوتا ہے۔ اداکارہ نے یہ بھی کہا کہ جیسے ان کے شوہر شادی سے پہلے تھے، ویسے ہی ہیں، ان میں کوئی تبدیلی نہیں آئی۔

فیضان شیخ کے مطابق وہ جس طرح پہلے ماہم عامر سے محبت کرتے تھے یا ان کی جس طرح عزت کرتے تھے، اب بھی ویسے ہی کرتے ہیں۔پروگرام کے دوران شادی سے متعلق پوچھے گئے سوال پر ماہم عامر نے بتایا کہ  تھیٹر ڈرامے میں میاں اور بیوی بننے کے بعد وہ حقیقت میں بھی شریک حیات بنے اور ہدایت کار آج تک انہیں بولتے ہیں کہ ان کی وجہ سے ہی ان کی شادی ہوئی۔

مزید :

تفریح -