مبینہ غیر شرعی نکاح کیس کے چاروں گواہوں کے بیانات قلمبند

  مبینہ غیر شرعی نکاح کیس کے چاروں گواہوں کے بیانات قلمبند

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 اسلام آ باد (آئی این پی ) تحریک انصاف کے سابق چیئرمین اور سابق وزیر اعظم عمران خان اور انکی اہلیہ بشریٰ بی بی کےخلاف مبینہ غیر شرعی نکاح کیس کی سماعت 8 نومبر تک ملتوی کر دی گئی اسلام آباد میں سول جج قدرت اللہ نے سابق چیئرمین پی ٹی آئی اور بشری بی بی کےخلاف غیرشرعی نکاح کیس کی سماعت کی جس کے دوران درخواست گزار کے وکیل رضوان عباسی اور گواہ عدالت میں پیش ہوئے سماعت کے دوران کیس گواہ اور خاورمانیکا کے گھریلو ملازم محمد لطیف کا بیان قلمبند کرایا گیا جس کے بعد کیس کے چاروں گواہوں کے بیانات قلمبند ہوگئے بعدازاں عدالت نے کیس کے قابل سماعت ہونے پر دلائل طلب کرتے ہوئے مزید سماعت 8 دسمبر تک ملتوی کر دی درخواست گزار کے وکیل جمعہ کو کیس کے قابل سماعت ہونے پر دلائل دیں گے۔

غیرشرعی نکاح کیس

مزید :

صفحہ اول -