190ملین پاؤنڈ سکینڈل کیس کی سماعت آج اڈیالہ جیل میں ہوگی

190ملین پاؤنڈ سکینڈل کیس کی سماعت آج اڈیالہ جیل میں ہوگی
190ملین پاؤنڈ سکینڈل کیس کی سماعت آج اڈیالہ جیل میں ہوگی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)190ملین پاؤنڈ سکینڈل کیس کی سماعت آج اڈیالہ جیل میں ہوگی۔

نجی ٹی وی چینل جیو نیوز کے مطابق احتساب عدالت کے جج محمد بشیر کیس کی سماعت کریں گے،عدالت نے بشریٰ بی بی کی عبوری ضمانت 6دسمبر تک منظور کی تھی۔

توشہ خانہ کیس میں بانی پی ٹی آئی کی درخواست ضمانت پر بھی سماعت ہو گی،نیب کے سپیشل پراسیکیوٹر سردار مظفر عباسی آج عدالت میں پیش ہوں گے،بانی پی ٹی آئی ، بشریٰ بی بی کے وکیل لطیف کھوسہ بھی عدالت میں پیش ہونگے۔