اسلام آباد: نامعلوم افراد کی فائرنگ سے (ن) لیگ کے سابق چیئرمین سمیت 4 افراد قتل

اسلام آباد: نامعلوم افراد کی فائرنگ سے (ن) لیگ کے سابق چیئرمین سمیت 4 افراد ...
اسلام آباد: نامعلوم افراد کی فائرنگ سے (ن) لیگ کے سابق چیئرمین سمیت 4 افراد قتل

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)اسلام آباد میں نامعلوم افراد نے گاڑی پر فائرنگ کر کے مسلم لیگ (ن) کے سابق چیئرمین سید ابرار شاہ سمیت 4 افراد کو موت کے گھاٹ اتار دیا۔

 نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق فائرنگ کا واقعہ اسلام آباد کے علاقے لہتراڑ روڈ پر پیش آیا، جہاں گھات لگائے ملزمان نے سابق یوسی چیئرمین جھنگ سیداں ابرار شاہ کی گاڑی پر اندھا دھند گولیوں کی بوچھاڑ کر دی، فائرنگ کے نتیجے میں سید ابرار شاہ، ان کا بیٹا، ملازم اور گارڈ موقع پر دم توڑ گئے۔

قتل کی لرزہ خیز واردات کے بعد پولیس کی بھاری نفری موقع پر پہنچ گئی اور لاشوں کو ہسپتال منتقل کر دیا، مرنے والے دیگر افراد کی شناخت رفاقت، سید علی شیر اور صاحب گل کے ناموں سے ہوئی ہے، فائرنگ کے بعد ملزمان موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے۔

جائے وقوعہ کا جائزہ لینے کے بعد پولیس کا کہنا ہے کہ قتل کی واردات سابق دشمنی کا شاخسانہ معلوم ہوتی ہے، ملزمان کے تلاش شروع کر دی، جلد گرفتار کر لیں گے۔