4روزہ میچ: پاکستان کی آسٹریلین پرائم منسٹر الیون کیخلاف بیٹنگ جاری

4روزہ میچ: پاکستان کی آسٹریلین پرائم منسٹر الیون کیخلاف بیٹنگ جاری
4روزہ میچ: پاکستان کی آسٹریلین پرائم منسٹر الیون کیخلاف بیٹنگ جاری

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کینبرا (ویب ڈیسک) کینبرا میں پاکستان اور پرائم منسٹر الیون کے درمیان 4روزہ میچ میں گرین کیپس کی بیٹنگ جاری ہے اور پاکستان نے 6 وکٹوں کے نقصان پر 324 رنز بنا لیے ہیں۔

کینبرا کے مانوکا اوول گراؤنڈ میں کھیلے جا رہے میچ میں پاکستانی کپتان شان مسعود نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔ پاکستان کی جانب سے عبداللہ شفیق اور امام الحق نے اننگز کا آغاز کیا لیکن امام الحق 9 رنز بنا کر بکنگھم کی گیند پر وکٹوں کے پیچھے کیچ آؤٹ ہو گئے۔ وکٹ کیپر سرفراز 41 رنز بنا کر کیچ آوٹ ہو گئے۔

عبداللہ شفیق بھی 38 رنز بنا کر اسٹیکیٹی کا شکار بنے جبکہ بابر اعظم بھی 40 رنز بنا کر بکنگھم کا شکار بنے اور سعود شکیل 35 گیندوں پر 13 رنز بنا کر آؤ ٹ ہوگئے۔ کپتان شان مسعود 156 وکٹ پر موجود ہیں۔

مزید :

کھیل -