کراچی ائیرپورٹ پر ملزمان کو پکڑنے کیلئے جدید فیشل ریکیگنیشن سسٹم غیر فعال

کراچی ائیرپورٹ پر ملزمان کو پکڑنے کیلئے جدید فیشل ریکیگنیشن سسٹم غیر فعال
کراچی ائیرپورٹ پر ملزمان کو پکڑنے کیلئے جدید فیشل ریکیگنیشن سسٹم غیر فعال
سورس: File Photo

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کراچی (ویب ڈیسک) کراچی ائیرپورٹ پر ملزمان کو پکڑنے کے لیے جدید ٹیکنالوجی کا فیشل ریکیگنیشن سسٹم غیر فعال ہونے کا انکشاف ہوا ہے۔ 

جیو نیوز کے مطابق فیشل ریکیگنیشن سسٹم کو چند ماہ قبل کراچی ائیرپورٹ پر فعال کیا گیا تھا جس کے ذریعے بیرون ممالک فرار کی کوشش کرنے والے متعدد ملزمان کو گرفتار کیا جا چکا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہےکہ دوسرے مرحلے میں ڈومیسٹک ڈیپارچر پر بھی فیشل ریکیگنیشن سسٹم فعال ہونا تھا،  فیشل ریکیگنیشن سسٹم کا مقصد ای سی ایل اور سٹاپ لسٹ میں شامل افراد اورمفرور ملزمان کو پکڑنا تھا۔