ایشیائی ترقیاتی بینک نے 65کروڑ 88لاکھ ڈالر کی منظوری دیدی، رقم کہاں خرچ کی جائیگی، اعلامیہ جاری

ایشیائی ترقیاتی بینک نے 65کروڑ 88لاکھ ڈالر کی منظوری دیدی، رقم کہاں خرچ کی ...
ایشیائی ترقیاتی بینک نے 65کروڑ 88لاکھ ڈالر کی منظوری دیدی، رقم کہاں خرچ کی جائیگی، اعلامیہ جاری

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)ایشیائی ترقیاتی بینک نے مستحکم گروتھ اور ڈویلپمنٹ کیلئے 65کروڑ 88لاکھ ڈالر کی منظوری دیدی۔

نجی ٹی وی  دنیا نیوز کے مطابق  جاری اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ رقم سیلاب سے متاثرہ سکولز کی بحالی ، زرعی پیداوار بڑھانے اور ریسورس موبلائزیشن پر خرچ ہو گی،رقم سندھ میں سیلاب کے باعث تباہ سکولز کی بحالی اور تعلیمی نظام میں بہتری کیلئے خرچ ہو گی۔

اعلامیہ میں مزید کہا گیا ہے کہ 30کروڑ ڈالر پالیسی ریفارمز، قوانین بہتر بنانے کیلئے خرچ ہو نگے،رقم ٹیکس انڈمنسٹریشن ، ادارہ جاتی ڈھانچہ کی بہتری کیلئے استعمال ہو گی۔