بیٹا مجرم ہے تو بے شک پھانسی پر لٹکا دیں، سندھ ہائیکورٹ میں لاپتہ نوجوان کے والد کی آہ و بکا

بیٹا مجرم ہے تو بے شک پھانسی پر لٹکا دیں، سندھ ہائیکورٹ میں لاپتہ نوجوان کے ...
بیٹا مجرم ہے تو بے شک پھانسی پر لٹکا دیں، سندھ ہائیکورٹ میں لاپتہ نوجوان کے والد کی آہ و بکا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کراچی(ڈیلی پاکستان آن لائن)سندھ ہائیکورٹ میں لاپتہ نوجوان کے والد نے آہ و بکا کرتے ہوئے کہاکہ بیٹا مجرم ہے تو بے شک پھانسی پر لٹکا دیں۔

نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق سندھ ہائیکورٹ میں جسٹس نعمت اللہ پھلپھوٹو کی سربراہی میں ڈویژن بنچ نے لاپتہ افراد سے متعلق  دائر درخواستوں پر سماعت کی ۔

دوران سماعت لاپتہ نوجوان کے والد نے آہ و بکا کرتے ہوئے کہاکہ بیٹا مجرم ہے تو بے شک پھانسی پر لٹکا دیں، لاپتہ نوجوان عطا اللہ کے والد نے عدالت میں استدعا کی کہ  بیٹا مر گیا ہے تو لاش واپس کردیں،اپنے بیٹے عطا اللہ کو دیکھے 9سال ہو گئے، بتایا جائے ہمارا جرم کیا ہے۔

جسٹس نعمت اللہ پھلپھوٹو نے کہاکہ آپ کی پریشانی جانتے ہیں اپنی بھرپور کوشش کریں گے۔