معذور بچوں کے تمام حقوق کے حصول کے لیے ہمیں ان کی حوصلہ افزائی کرنی چاہیے، غلام مرتضیٰ گوہر

معذور بچوں کے تمام حقوق کے حصول کے لیے ہمیں ان کی حوصلہ افزائی کرنی چاہیے، ...
 معذور بچوں کے تمام حقوق کے حصول کے لیے ہمیں ان کی حوصلہ افزائی کرنی چاہیے، غلام مرتضیٰ گوہر

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

عمرکوٹ (سید ریحان شبیر  ) سماجی تنظیم کمیونٹی ورلڈ سروس ایشیا اور ڈیپارٹمنٹ آف پرسن وتھ ڈس ایبلیٹیشن کے مشترکہ تعاون سے ایک نجی گیسٹ ہاؤس میں معذور بچوں کا عالمی دن منانے کے سلسلے میں ایگ پروگرام منعقد ہوا، اس موقع پر پروگرام سے خطاب کرتے ہوئے ریجنل ڈائریکٹر سپیشل ایجوکیشن اینڈ ری ہیبلیٹیشن سینٹر محکمہ میرپور خاص منیر احمد بھٹی نے کہا کہ اس دن کو منانے کا مقصد معذور بچوں میں چھپی ہوئی صلاحیتوں کو اجاگر کرنا ہے، ہمیں ان معذور بچوں کے حقوق کے حصول کے لیے کام کرنا چاہیے اور ان کی حوصلہ افزائی کرنی چاہیے۔

اس موقع پر ڈپٹی ڈائریکٹر سوشل ویلفیئر عمرکوٹ غلام مرتضیٰ گوہر نے کہا کہ ملک کی پائیدار ترقی کے اہداف کے حصول کے لئے ان معذور بچوں کو اس میں شامل کرنا ضروری ہے، انہوں نے کہا کہ معذور بچوں کے تمام حقوق کے حصول کے لیے ہمیں ان کی حوصلہ افزائی کرنی چاہیے، اس موقع پر خصوصی تعلیم و بحالی مرکز عمرکوٹ کے نمائندے بھرت کمار مہیشوری،  ڈی او ایجوکیشن سید اسلم شاہ، سماجی تنظیم آئی آر سی کے بنسی مالہی، سماجی تنظیم سیو دی لائف فاؤنڈیشن کے نمائندے کنیا موہن لال، سماجی تنظیم سی ڈبلیو ایس اے کی میڈم کرن بشیر، سماجی رہنما محمد بخش کنبھر، عالمگیر، سروپ چند مالہی،  بلاول بھٹی، بشیر کھوسو اور دیگر نے بھی خطاب کیا۔

اس موقع پر سماجی تنظیم کمیونٹی ورلڈ سروس ایشیا کی جانب سے معذور بچوں کو مختلف تحائف دئیے گئے، اس موقع پر پروگرام میں، ڈاکٹر محبوب سمیجو، سماجی تنظیم شفا فاؤنڈیشن کے عمران، ڈسٹرکٹ  وومین گروپ کی میڈم روبینہ قائمخانی، میڈم صبا رنداوا،  میڈم مسرت، عیدل کنبھر،اقبال پلی، یوسف منگریو اور دیگر بھی موجود تھے۔