توہین الیکشن کمیشن کیس میں  سابق چیئرمین پی ٹی آئی اور فوادچودھری کیخلاف  ٹرائل کہاں ہوگا؟ الیکشن کمیشن نے فیصلہ سنا دیا

توہین الیکشن کمیشن کیس میں  سابق چیئرمین پی ٹی آئی اور فوادچودھری کیخلاف ...
توہین الیکشن کمیشن کیس میں  سابق چیئرمین پی ٹی آئی اور فوادچودھری کیخلاف  ٹرائل کہاں ہوگا؟ الیکشن کمیشن نے فیصلہ سنا دیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد(ڈیلی  پاکستان آن لائن)توہین الیکشن کمیشن اور چیف الیکشن کمشنر میں سابق چیئرمین پی ٹی آئی اور فواد چودھری کیخلاف ٹرائل کا محفوظ فیصلہ سنا دیا گیا۔

نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق  توہین الیکشن کمیشن  کیس میں سابق چیئرمین پی ٹی آئی اور فوادچودھری کیخلاف ٹرائل اڈیالہ جیل میں کرنے کا فیصلہ  کیا گیا ہے،اس حوالے سے الیکشن کمیشن نے محفوظ فیصلہ سنادیا۔

الیکشن کمیشن نے وزارت داخلہ اور قانون کی رائے کے بعد ٹرائل کا فیصلہ کیا،الیکشن کمیشن نے کہاکہ دونوں ملزمان کیخلاف فرد جرم کی کارروائی اڈیالہ جیل میں ہوگی۔

الیکشن کمیشن نے وزارت داخلہ کو جیل ٹرائل سے متعلق انتظامات کرنے کی بھی ہدایات جاری کردیں،وزارت داخلہ کو 2 روز میں انتظامات مکمل کرکے رپورٹ پیش کرنے کی ہدایت کی گئی ہے،سابق چیئرمین پی ٹی آئی پر کیس میں فرد جرم 13دسمبر کو عائد ہو گی۔