لاہور ہائیکورٹ کا بغیر لائسنس پالتو جانوروں اور پرندوں کا کاروبار کرنیوالی دکانیں سیل کرنے کا حکم 

لاہور ہائیکورٹ کا بغیر لائسنس پالتو جانوروں اور پرندوں کا کاروبار کرنیوالی ...
لاہور ہائیکورٹ کا بغیر لائسنس پالتو جانوروں اور پرندوں کا کاروبار کرنیوالی دکانیں سیل کرنے کا حکم 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)لاہور ہائیکورٹ کا بغیر لائسنس پالتو جانوروں اور  پرندوں کا کاروبار کرنیوالی دکانیں سیل کرنے کا حکم دیدیا۔

نجی ٹی وی چینل "دنیا نیوز" کے مطابق لاہور ہائیکورٹ میں ٹولنٹن مارکیٹ کی صفائی نہ کرنے کے خلاف درخواست پر سماعت کی، درخواست گزار کے وکیل  کی جانب سے مؤقف اختیار کیا گیا کہ ٹولنٹن مارکیٹ میں صفائی کے انتظامات نہ ہونےسے علاقے میں بدبو پھیلتی ہے، ٹولنٹن مارکیٹ میں پالتو جانوروں اور پرندوں کا غیرقانونی کا کاروبار کیا جارہا ہے،درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ عدالت متعلقہ حکام کو ٹولنٹن مارکیٹ کی صفائی کے احکامات جاری کرے۔

عدالت نے بغیر لائسنس پالتو جانوروں اور  پرندوں کا کاروبار کرنیوالی دکانیں سیل کرنے کا حکم دیتے ہوئے ٹولنٹن مارکیٹ اور ملحقہ نالے کی صفائی کا بھی حکم دیدیا،عدالت نے ٹولنٹن مارکیٹ کے صدر کو بھی  فریق بنانے کی ہدایت کرتے ہوئے آئندہ سماعت پر واسا، ایل ڈی اے، دیگر اداروں سے عملدرآمد رپورٹس طلب کرلیں۔