ایمپائر نے بنگلہ دیش کے بیٹر مشفیق الرحمان کو پچ پر انتہائی عجیب حرکت کرنےپر آؤٹ قرار دیدیا 

ایمپائر نے بنگلہ دیش کے بیٹر مشفیق الرحمان کو پچ پر انتہائی عجیب حرکت کرنےپر ...
ایمپائر نے بنگلہ دیش کے بیٹر مشفیق الرحمان کو پچ پر انتہائی عجیب حرکت کرنےپر آؤٹ قرار دیدیا 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

میرپور(ڈیلی پاکستان آن لائن)سری لنکا کے بیٹر  اینجلیو میتھیوز کرکٹ کی ڈیڑھ سو سالہ تاریخ میں پہلے کھلاڑی ہیں جو ٹائم آوٹ ہوئے اور یہ کارنامہ بنگلہ دیشی کپتان کی اپیل پر انجام پایالیکن  اب بنگلہ دیش کے کھلاڑی مشفیق الرحمان 'فیلڈ میں رکاوٹ' بننے پر آؤٹ ہونے والے بنگلہ دیش کے  پہلے کھلاڑی بن گئےہیں۔

تفصیلات کے مطابق نیوزی لینڈ اور بنگلہ دیش کے درمیان میرپور میں دو سرا ٹیسٹ میچ جاری ہے جس کی پہلی اننگ کے دوران بنگلہ دیش بیٹنگ کر رہاہے لیکن اس دوران میزبان ٹیم کو اس وقت حیران کن نقصان اٹھانا پڑ گیا جب مشفیق الرحمان  104 رنز کے مجموعے پر بیٹنگ کر رہے تھے اور انہوں نے اپنی جانب آتی ہوئی گیند کو پچ پر بیٹ کی بجائے ہاتھ سے روکنے کی کوشش کی ، یہ کوشش ان کو مہنگی پڑ گئی اور انہیں ' فیلڈ میں رکاوٹ ' (Obstructing the field) بننے پر آؤٹ قرار دیا گیا ۔

گراؤنڈ میں یہ واقعہ پیش آنے پر ایمپائرز نے آپس میں مشورہ کیا اور پھر فیصلہ تھرڈ ایمپائر کو بھیج دیا جہاں ری پلے کرتے ہوئے معاملے کا جائزہ لیا گیا ،جس میں صاف واضح ہو گیا کہ مشیفق الرحمان نے ہاتھ سے گیند کو روکنے کی کوشش کی ۔ گیند سٹمپس کے قریب بھی نہیں تھی لیکن انہوں نے پھر بھی گیند کو ہاتھ سے روکنے کی کوشش کی ، اس طرح نیوزی لینڈ کو ایک بونس وکٹ حاصل ہوئی، بنگلہ دیشی کھلاڑی 35 رنز بنا کر پولین لوٹ گئے ۔

یہاں یہ امر بھی قابل ذکر ہے کہ ورلڈکپ کے 38 ویں میچ میں بنگلہ دیش نے سری لنکن کھلاڑی اینجلیو میتھیوز کو پچ پر پہنچنے میں 2منٹ سے زائد لینے پر ٹائم آؤٹ کروایا تھا، اینجلیو میتھیوز کرکٹ کی ڈیڑھ سو سالہ تاریخ میں وہ پہلے کھلاڑی تھے جنہیں ٹائم آؤٹ قرار دیا گیا ، وہ بغیر کوئی گیند کھیلے واپس پولین لوٹ گئے۔

مزید :

کھیل -