نوازشریف اور چودھری شجاعت کےدرمیان ملاقات ختم ہو گئی 

نوازشریف اور چودھری شجاعت کےدرمیان ملاقات ختم ہو گئی 
نوازشریف اور چودھری شجاعت کےدرمیان ملاقات ختم ہو گئی 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)مسلم لیگ ن کے قائد اور سابق وزیراعظم نوازشریف اور چودھری شجاعت حسین کےدرمیان ملاقات ختم ہو گئی،دونوں رہنماؤں کے درمیان ملاقات 40منٹ جاری رہی، قائد ن لیگ ملاقات کے بعد چودھری شجاعت کی رہائشگاہ سے روانہ ہو گئے۔

نجی ٹی وی چینل  دنیا نیوز کے مطابق  مسلم لیگ ن کے قائد نوازشریف، چودھری شجاعت سے ملاقات کیلئے ان کی رہائشگاہ پہنچے،شہباز شریف، مریم نواز، رانا ثنا اللہ، ایاز صادق، اعظم نذیر تارڑ بھی ان کے ہمراہ تھے،دونوں سابق وزرائے اعظم کے درمیان 14سال بعد ملاقات ہوئی ،ق لیگ کے وفد میں چودھری وجاہت حسین ،سالک حسین ،شافع حسین شامل تھے ۔

دونوں رہنماؤں کے درمیان ملاقات میں آئندہ عام انتخابات کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا گیا،ملاقات میں موجودہ ملکی سیاسی صورتحال پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔سیاسی بیٹھک میں سیٹ ایڈجسٹمنٹ اور آئندہ انتخابات کے حوالے سے بھی مشاورت ہوئی۔