غزہ میں اسرائیلی فوجی خطرناک بیکٹیریا کا شکار ہونے لگے،اسرائیلی اخبار کی رپورٹ میں اہم انکشاف

غزہ میں اسرائیلی فوجی خطرناک بیکٹیریا کا شکار ہونے لگے،اسرائیلی اخبار کی ...
غزہ میں اسرائیلی فوجی خطرناک بیکٹیریا کا شکار ہونے لگے،اسرائیلی اخبار کی رپورٹ میں اہم انکشاف
سورس: فائل فوٹو

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

تل ابیب (مانیٹرنگ ڈیسک)غزہ  میں اسرائیل کی عسکری مہم میں شریک فوجی اہلکار خطرناک بیکٹیریا کا شکار ہونے لگے۔غزہ کی جنگ میں شریک متعدد فوجی آنتوں کی بیماری میں مبتلا ہوگئے ہیں۔اسرائیلی اخبار کی رپورٹ کے مطابق  جنگ کے دوران ملنے والے غیر معیاری کھانوں اور انہیں محفوظ رکھنے کے مناسب انتظامات نہ ہونے کے باعث بہت سے فوجی شیگلا نامی مہلک بیکٹیریا میں مبتلا ہوگئے ہیں جس کے باعث اسرائیلی فوجی پیٹ کے امراض سمیت تیز بخار اور پیچش کا شکار ہو رہے ہیں۔بیماری میں مبتلا درجنوں فوجی اہلکار اسرائیلی اسپتالوں میں منتقل کردیئےگئے ہیں۔

"جنگ" کے مطابق  اسرائیلی اخبار کا کہنا ہے کہ جنگ شروع ہونےکے بعد سے اسرائیلی شہری اپنی فوج کے لیےکھانا بجھوا رہے ہیں، شہریوں کا بھیجا کھانا اکثر خراب ہو جاتا ہے جو فوجیوں کی بیماری کا سبب ہے۔اسرائیلی طبی ماہرین کے مطابق بیمار ہونے والے فوجی شیگلا نامی بیکٹیریا سے متاثر ہوئے ہیں۔