"ہمارے پاس جادوئی چھڑی نہیں یوکرین کیلیے پیسے ختم ہو گئے" ، وائٹ ہاؤس نے کانگریس سے بڑا مطالبہ کر دیا

"ہمارے پاس جادوئی چھڑی نہیں یوکرین کیلیے پیسے ختم ہو گئے" ، وائٹ ہاؤس نے ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کراچی (نیوز ڈیسک)"ہمارے پاس جادوئی چھڑی نہیں یوکرین کیلیے پیسے ختم ہو گئے" ، وائٹ ہاؤس نے کانگریس سے بڑا مطالبہ کر دیا ۔ تفصیلات کے مطابق  امریکی حکومت کے پاس یوکرین کو دینے کیلئے فنڈز تقریباً ختم ہو چکے ہیں اور اب وائٹ ہاؤس نے ارکان کانگریس سے اپیل کی ہے کہ ہنگامی بنیادوں پر اضافی فنڈز کی منظوری دی جائے کیونکہ سابقہ منظور کردہ فنڈز بس ختم ہونے والے ہیں۔

"جنگ " کے مطابق  ارکان کانگریس کو لکھے ایک خط میں وائٹ ہاؤس کے آفس آف مینجمنٹ اینڈ بجٹ (او ایم بی) کی سربراہ شالیندا ینگ نے دعویٰ کیا کہ ماضی میں امریکی امداد کے نتیجے میں یوکرین نے ’’بڑی فوجی کامیابیاں‘‘ حاصل کی ہیں اور اسی لیے یوکرین کو مزید امداد فراہم کرنا چاہئے۔  کانگریس کی اقدام کے بغیر، سال کے آخر تک حکومت کے پاس یوکرین کیلئے مزید اسلحہ و گولہ بارود کی خریداری اور امریکی فوجی سٹاک سے ساز و سامان فراہم کرنے کیلئے وسائل ختم ہو جائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ ضروریات پوری کرنے کیلئے حکومت کے پاس جادوئی چھڑی نہیں ہے، ہمارے پاس دستیاب پیسہ ختم ہو چکا ہے اور اب وقت بھی ہاتھ سے نکلتا جا رہا ہے۔