’مجھے اپنی سیاسی پارٹی کا نام کیا رکھنا چاہیے؟‘ حریم شاہ کے سوال پر انٹرنیٹ صارف کا ایسا جواب کہ ہنسی روکنا مشکل 

’مجھے اپنی سیاسی پارٹی کا نام کیا رکھنا چاہیے؟‘ حریم شاہ کے سوال پر انٹرنیٹ ...
’مجھے اپنی سیاسی پارٹی کا نام کیا رکھنا چاہیے؟‘ حریم شاہ کے سوال پر انٹرنیٹ صارف کا ایسا جواب کہ ہنسی روکنا مشکل 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


اسلام آباد (ویب ڈیسک) متنازعہ ٹک ٹاکر حریم شاہ نے سوشل میڈیا صارفین سے سیاسی مشورے مانگنا شروع کردیئے ہیں اور اب کی باراپنی تصویر شیئرکرتے ہوئے پوچھا ہے کہ ’انہیں اپنی سیاسی پارٹی کا نام کیا رکھنا چاہیے ؟‘۔

https://twitter.com/_Hareem_Shah/status/1731619538528239733


حریم شاہ کے اس سوال پر انٹرنیٹ صارفین نے بھی دل کھول کر مشورے دیئے اور ایک صارف تو سب پر بازی لے گئیں کیونکہ انہوں نے مشورہ دیا کہ ’آل لیک پارٹی‘ نام رکھیں۔


اسی طرح ایک صاحب نے پاکستان لیڈرشپ موومنٹ نام کا مشورہ دیا تو کسی نے ’تحریک عورت پارٹی‘ رکھنے کی تجویز دی۔


اسی طرح ایک اور پوسٹ میں حریم شاہ نے سوال کیا کہ میری سیاسی پارٹی کا انتخابی نشان کیا ہونا چاہیے اور اس پر بھی انٹرنیٹ صارفین کے تبصروں اور مشوروں کا سلسلہ جاری ہے ۔

https://twitter.com/_Hareem_Shah/status/1731967026619441632

مزید :

ڈیلی بائیٹس -