ذوالفقار بھٹو کی پھانسی کو عدالتی قتل قرار دینے کا صدارتی ریفرنس سماعت کیلئے مقرر کرنے کا فیصلہ 

ذوالفقار بھٹو کی پھانسی کو عدالتی قتل قرار دینے کا صدارتی ریفرنس سماعت کیلئے ...
ذوالفقار بھٹو کی پھانسی کو عدالتی قتل قرار دینے کا صدارتی ریفرنس سماعت کیلئے مقرر کرنے کا فیصلہ 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)سپریم کورٹ نے پاکستان پیپلزپارٹی کے بانی اور سابق وزیراعظم ذوالفقار بھٹو کی پھانسی  کوعدالتی قتل قرار دینے کا صدارتی ریفرنس سماعت کیلئے مقرر کرنے کا فیصلہ  کیا ہے۔

نجی ٹی وی چینل" جیو نیوز" کے مطابق ذرائع کاکہنا ہے کہ پھانسی کو عدالتی قتل دینے کا ریفرنس آئندہ ہفتے سماعت کیلئے مقرر ہونے کا امکان ہے،ذوالفقار علی بھٹو سے متعلق صدارتی ریفرنس کی سماعت لارجر بینچ کرے گا، صدارتی ریفرنس کی سماعت چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کی سربراہی میں ہو گی۔

یاد رہے کہ پیپلزپارٹی  کی حکومت نے 2011ء میں صدر آصف علی زرداری کے ذریعے سپریم کورٹ میں ریفرنس دائر کیا تھا۔