دوسرا ٹیسٹ، بنگلہ دیش کی پوری ٹیم نیوزی لینڈ کے خلاف انتہائی کم سکور پر آؤٹ ہو گئی 

دوسرا ٹیسٹ، بنگلہ دیش کی پوری ٹیم نیوزی لینڈ کے خلاف انتہائی کم سکور پر آؤٹ ...
دوسرا ٹیسٹ، بنگلہ دیش کی پوری ٹیم نیوزی لینڈ کے خلاف انتہائی کم سکور پر آؤٹ ہو گئی 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

میرپور(ڈیلی پاکستان آن لائن) میر پور میں کھیلے جارہے دوسرے ٹیسٹ میچ میں بنگلہ دیش کی پوری ٹیم نیوزی لینڈ کے خلاف 172 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئی ہے ۔

تفصیلات کے مطابق بنگلہ دیش نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا جو کہ مہنگا ثابت ہوا اور نیوزی لینڈ کے طوفانی باؤلرز نے پوری ٹیم کو محض 172 رنز پر پولین پہنچا دیا جس میں سب سے زیادہ 35 رنز مشیف الرحمان نے بنائے لیکن وہ بدقسمت رہے کیونکہ وہ پہلے بنگلہ دیشی کھلاڑی بن گئے ہیں جو ' فیلڈ میں رکاوٹ ' بننے پر آؤٹ قرار پائے ، انہوں نے گیند کو پچ پر ہاتھ سے روکنے کی کوشش کی جس پر ایمپائر نے انہیں پولین واپس بھیج دیا ۔

ان کے علاوہ شہادت حسین نے 31 ، مہدی حسن نے 20 ، محمو د الحسن نے 14 اور نعیم حسین نے 13 رنز بنائے، ان کے علاوہ کوئی بھی کھلاڑی ڈبل فگر میں داخل ہونے میں بھی کامیاب نہیں ہوا۔

نیوزی لینڈ کی جانب سے گلین فلپس اور مچل سینٹنر نے 3، 3 کھلاڑیوں کو پولین پہنچایا جبکہ اعجاز پٹیل نے 2 اور ٹم سوتھی نے ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا ۔

مزید :

کھیل -