توشہ خانہ فوجداری کیس؛سابق چیئرمین پی ٹی آئی کی سزا کا فیصلہ معطل کرنے کی درخواست 11دسمبر کو سماعت کیلئے مقرر

توشہ خانہ فوجداری کیس؛سابق چیئرمین پی ٹی آئی کی سزا کا فیصلہ معطل کرنے کی ...
توشہ خانہ فوجداری کیس؛سابق چیئرمین پی ٹی آئی کی سزا کا فیصلہ معطل کرنے کی درخواست 11دسمبر کو سماعت کیلئے مقرر

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)توشہ خانہ فوجداری کیس میں سابق چیئرمین پی ٹی آئی کی سزا کا فیصلہ معطل کرنے کی درخواست 11دسمبر کو سماعت کیلئے مقرر کر دی گئی۔

نجی ٹی وی چینل جیو نیوز کے مطابق اسلام آباد ہائیکورٹ نے الیکشن کمیشن کے وکیل سے آئندہ سماعت پر دلائل طلب کرلئے،چیف جسٹس عامر فاروق نے گزشتہ سماعت کا تحریری حکم نامہ جاری کردیا، حکم نامے میں کہا گیا ہے کہ الیکشن کمیشن کے وکیل کی جانب سے دلائل کیلئے مہلت دینے کی استدعا منظور کی جاتی ہے،عدالت نے کہاکہ 11دسمبر کو الیکشن کمیشن کے وکیل نے دلائل نہ دیئے تو ریکارڈ دیکھ کر فیصلہ کر دیں گے۔