سنی دیول کی نشے میں دھت سڑک پر گھومتے ہوئے ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی

سنی دیول کی نشے میں دھت سڑک پر گھومتے ہوئے ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی
سنی دیول کی نشے میں دھت سڑک پر گھومتے ہوئے ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی
سورس: سکرین گریب

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

ممبئی ( مانیٹرنگ ڈیسک ) یہ سچ مچ سنی دیول ہیں یا کوئی اور ؟ جی نہیں یہ سنی دیول ہی ہیں جن کی  نشے میں دھت سڑک پر گھومتے ہوئے ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی ہے۔ ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ سنی دیول ایک مصروف سڑک پر اس انداز میں چلتے نظر آ رہے ہیں جیسے اپنے ہوش میں نہ ہوں۔ اسی دوران سڑک پر سے گزرتے ہوئے ایک رکشہ ڈرائیور رُک کر اُنہیں اپنے رکشے میں بٹھا لیتا ہے۔

7d2b1640786fab2417fcbba7087b3365

جیسے ہی یہ ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی توسنی دیول نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم" ایکس" پر اپنی مکمل ویڈیو شیئر کی۔اُنہوں نے ویڈیو شیئر کرتے ہوئے کیپشن میں لکھ" افواہوں کا ’سفر‘ بس یہیں تک تھا"۔

44f96c7cd2e79396f3d50a7768440b22

دراصل سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والا ویڈیو کلپ اصلی ہے لیکن سنی دیول نے اصل میں شراب نہیں پی تھی بلکہ وہ شراب پینے کی ایکٹنگ کر رہے تھے اور وائرل ہونے والی ویڈیو کا یہ کلپ ان کی نئی آنے والی فلم ’سفر‘ کی شوٹنگ سے لیا گیا ہے۔

سنی دیول آج کل اپنی نئی فلموں’سفر‘، ’لاہور 1947ء‘ اور ’باپ‘ کی شوٹنگ میں مصروف ہیں۔

مزید :

تفریح -