برطانیہ میں غیرملکی کیئر ورکرز کی ناقص انگریزی کی وجہ سے عمر رسیدہ خاتون جان سے ہاتھ دھو بیٹھی

برطانیہ میں غیرملکی کیئر ورکرز کی ناقص انگریزی کی وجہ سے عمر رسیدہ خاتون جان ...
برطانیہ میں غیرملکی کیئر ورکرز کی ناقص انگریزی کی وجہ سے عمر رسیدہ خاتون جان سے ہاتھ دھو بیٹھی
سورس: Representational Image

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لندن(مانیٹرنگ ڈیسک) برطانیہ میں غیرملکی کیئر ورکرز کی ناقص انگریزی کی وجہ سے عمر رسیدہ خاتون جان سے ہاتھ دھو بیٹھی۔ میل آن لائن کے مطابق 91سالہ باربرا ریمیل نامی ڈیمنشا کی مریض خاتون کیئر ہوم میں رہائش پذیر تھی جہاں ورکرز کی اکثریت غیرملکیوں پر مشتمل ہے۔
واقعے کے روز باربرا ریمیل مکینیکل سٹیئر لفٹ میں پھنس گئی۔ اس کے کیئر ورکرز میں ایک رومانیہ کا شہری تھا اور دوسرا بھارتی۔ دونوں نے جب خاتون کو سٹیئر لفٹ سے نکالا تو اس کی حالت غیر ہو رہی تھی۔ ورکرز نے 999پر کال کی لیکن وہ اپنی ناقص انگریزی کی وجہ سے ہیلپ لائن کے نمائندے کی طرف سے دی جانے والی ہدایات نہ سمجھ سکے اور خاتون ابتدائی طبی امداد نہ ملنے کی وجہ سے موت کے منہ میں چلی گئی۔
تحقیقات میں انکشاف ہوا ہے کہ ہیلپ لائن پر بات کرتے ہوئے رومانیہ اور بھارت کے ورکرز انگریزی الفاظ Breathingاور Bleedingمیں فرق نہیں سمجھ پائے۔ اس کے علاوہ وہ انگریزی الفاظ Aliveاور Alertکو بھی گڈ مڈ کر رہے تھے۔ مزید کئی ایسے ناگزیر الفاظ تھے جنہیں دونوں ورکرز نہ سمجھ پائے اور خاتون کو ہیلپ لائن کی طرف سے بتائے گئے طریقے سے ابتدائی طبی امداد دینے میں ناکام رہے۔

مزید :

برطانیہ -