لاہور میں سکھ یاتریوں کو لوٹنے والے گینگ میں شامل افراد غیر ملکی نکلے

لاہور میں سکھ یاتریوں کو لوٹنے والے گینگ میں شامل افراد غیر ملکی نکلے
لاہور میں سکھ یاتریوں کو لوٹنے والے گینگ میں شامل افراد غیر ملکی نکلے
سورس: Facebook/Organized Crime Unit Lahore

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک) لاہور پولیس کے آرگنائزڈکرائم یونٹ(او سی یو) نے ایک ہفتہ قبل لاہور میں سکھ یاتریوں کو لوٹنے والے گینگ کے متعلق انکشاف کیا ہے کہ اس گینگ میں شامل ڈاکو پاکستانی نہیں بلکہ غیرملکی ہیں۔ او سی یو ساﺅتھ کے ایس پی آفتاب پھلروان نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا ہے کہ ڈکیت گینگ میں شاہ رخ، اس کی اہلیہ ریحانہ شاہ رخ اور عرفان نامی ملزمان شامل ہیں جنہیں گرفتار کیا جا چکا ہے۔مبینہ طور پر ملزمان ہمسایہ ملک کے شہری ہیں۔
رپورٹ کے مطابق پولیس نے ملزمان کے قبضے سے سوفٹ گاڑی، وائرلیس واکی ٹاکی سیٹ، پولیس کی یونیفارم، پستول اور گولیاں اور گاڑی کی جعلی نمبرپلیٹ سمیت دیگر اشیاءبرآمد ہوئیں۔ملزمان نے چند روز قبل لاہور کے لٹن روڈ کے علاقے میں امرجیت سنگھ نامی سکھ یاتری کے ساتھ واردات کی تھی۔ ایس پی پھلروان نے بتایا ہے کہ ملزمان سکھ یاتریوں کو لوٹ کر ایک پاکستان دشمن غیرملکی انٹیلی جنس ایجنسی کو مطلع کرتے تاکہ وہ پاکستان کو بدنام کر سکے۔