کراچی:عائشہ منزل پر دکانوں میں لگی آگ پر قابو پالیا گیا،3افراد جاں بحق

کراچی:عائشہ منزل پر دکانوں میں لگی آگ پر قابو پالیا گیا،3افراد جاں بحق
کراچی:عائشہ منزل پر دکانوں میں لگی آگ پر قابو پالیا گیا،3افراد جاں بحق

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن) کراچی کے علاقے عائشہ منزل کے قریب فرنیچر کی دکانوں  میں لگی آگ پر قابو پالیا گیا، تاہم افسوسناک واقعہ میں 3افراد جاں بحق ہوگئے جبکہ 2کے زخمی ہونے کی اطلاع ہے۔

ایس ایس پی سینٹرل کے مطابق  آگ بیڈ میٹریس کی دکان میں لگی تھی جس نے قریبی دکانوں  اور رہائشی عمارتوں کو بھی لپیٹ میں لیا۔

ایس ایس پی کا کہنا ہےکہ دکانوں کے اوپر فلیٹس بنے ہوئے ہیں، جہاں سے امدادی ٹیموں نے لوگوں کو نکالا۔

فائر بریگیڈ حکام کے مطابق 7 فائر ٹینڈرز، ایک اسنارکل اور ایک باؤزر نے امدادی کارروائیوں میں حصہ لیا۔

ed0a0ffe3288d2d01a65931d38df9ec0