فلپائن میں مسافر بس ’’موت کے کنویں‘‘ میں گرگئی، 17 افراد ہلاک

فلپائن میں مسافر بس ’’موت کے کنویں‘‘ میں گرگئی، 17 افراد ہلاک
فلپائن میں مسافر بس ’’موت کے کنویں‘‘ میں گرگئی، 17 افراد ہلاک

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

منیلا (ڈیلی پاکستان آن لائن) فلپائن میں مسافر بس ’’موت کا کنواں‘‘ نامی کھائی میں جاگری جس کی وجہ سے17 افراد ہلاک جبکہ 28 شدید زخمی ہوگئے ہیں۔ 

مقامی میڈیا کے مطابق زخمیوں میں سے بیشتر کی حالت تشویشناک ہے جس کی وجہ سے ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ہے ، حادثے میں ہلاک ہونیوالوں میں خواتین اور بچے بھی شامل ہیں۔ عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ حادثہ بس کے بریک فیل ہوجانے کے باعث آیا تاہم پولیس کا کہنا ہے کہ ابھی تفتیش ابتدائی مراحل میں ہے۔ مکمل تفتیش کے بعد ہی حادثے کی وجہ کے بارے میں کچھ کہا جا سکتا ہے۔