ایپل میں20سال کام کرنے والے عمران چوہدری نے سمارٹ فون کے متبادل ڈیوائس ایجاد کر لی ، خصوصیات جان کر آپ کو بھی یقین نہ آئے

ایپل میں20سال کام کرنے والے عمران چوہدری نے سمارٹ فون کے متبادل ڈیوائس ایجاد ...
ایپل میں20سال کام کرنے والے عمران چوہدری نے سمارٹ فون کے متبادل ڈیوائس ایجاد کر لی ، خصوصیات جان کر آپ کو بھی یقین نہ آئے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

نیویارک(مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستانی نژاد امریکی شہری عمران چوہدری او ر ان کی اہلیہ نے سمارٹ فون کی ایک متبادل ڈیوائس ایجاد کرکے دنیا میں تہلکہ مچا دیا ہے۔نجی ٹی وی چینل 24نیوز کے مطابق عمران چوہدری اور ان کی اہلیہ بیتھنی آئی فون بنانے والی کمپنی ’ایپل‘ میں ملازمت کرتے تھے۔ اب دونوں اپنی کمپنی ’ہیومین‘ بنا چکے ہیں اور اسی کمپنی کے پلیٹ فارم سے انہوں نے ’ہیومین اے آئی پن‘ نامی یہ ڈیوائس متعارف کرائی ہے۔
عمران چوہدری ایپل میں بطور ڈیزائنر کام کرتے تھے۔ انہوں نے 20سال اس کمپنی کے ساتھ کام کیا۔ بہت سے آئی پیڈز، آئی فونز اور اسیسریز کو انہوں نے ڈیزائن کیا۔ آئی فون کا انٹرفیس بھی عمران چوہدری کی تخلیق ہے۔ ان کی اہلیہ بیتھنی ایپل میں سافٹ ویئر ڈائریکٹر کے عہدے پر فائز تھیں۔ آئی او ایس کے تمام پراجیکٹ بیتھنی کی ذمہ داری ہوتے تھے۔ دونوں نے پانچ سال قبل اپنی کمپنی ہیومین بنائی۔ 

https://twitter.com/imranchaudhri/status/1716880149143302231
ہیومین کی پہلی پراڈکٹ ’اے آئی پن‘ ایک ویئر ایب ڈیوائس ہے، جو سمارٹ فون کے تمام کام کر سکتی ہے۔ اس میں کیمرہ اور مائیک ہے اور ایک پروجیکٹر بھی اس میں نصب کیا گیا ہے۔ صارف اس ڈیوائس کو بول کر کمانڈ دے سکتے ہیں اور پراجیکٹر کے ذریعے اپنی ہتھیلی پر سکرین کی طرح اس کا ڈسپلے دیکھ سکتے ہیں۔
یہ ڈیوائس سمارٹ فون سے بڑھ کر ایک اسسٹنٹ کے طور پر کام کرے گی۔ جب آپ مصروف ہوں گے، یہ آپ کی کالز اور ای میلز کے جوابات خودکار طریقے سے دے گی۔ یہ آپ کی صحت اور کھانے پینے کا خیال بھی رکھے گی۔ آپ جو چیز کھانے والے ہیں، اسے اس ڈیوائس کے سامنے کریں گے تویہ آپ کو بتا دے گی کہ یہ چیز آپ کی صحت کے لیے ٹھیک ہے یا نہیں۔ اس ڈیوائس کو آئی فون کا قاتل قرار دیا جا رہا ہے۔ ہیومین کی طرف سے اس کی قیمت 699ڈالر رکھی گئی ہے۔