اسرائیل کو تسلیم کرنے کی اجازت نہیں دینگے،مولانا فضل الرحمان

اسرائیل کو تسلیم کرنے کی اجازت نہیں دینگے،مولانا فضل الرحمان
اسرائیل کو تسلیم کرنے کی اجازت نہیں دینگے،مولانا فضل الرحمان

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن)جے یوآئی کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کا کہنا ہے کہ اسرائیل کو تسلیم کرنے کی جھک ماری جا رہی ہے، اپنے اور اسلامی حکمرانوں کو واضح کرتے ہیں اسرائیل کو تسلیم کرنے کی اجازت نہیں دیں گے۔

اسلام آباد  میں حرمت مسجد اقصیٰ کانفرنس  سے خطاب میں ان کا کہنا تھا کہ اسرائیل فلسطین پرقابض ہے، غزہ پراسرائیلی مظالم کی مذمت کرتے ہیں، ہم نے اسرائیل کو کبھی تسلیم نہیں کیا، بانیان پاکستان نے اسرائیل کو ناجائز بچہ قرار دیا۔ہم نے پاکستان کی سرزمین پر اسرائیل کے ایجنڈے کو شکست دی ہے، ہم فلسطینی بھائیوں کے ساتھ کھڑے ہیں، امریکا تم نے جاپان پر ایٹم بم برسایا، تم کیسے انصاف کی بات کر سکتے ہو، اب دنیا میں فلسطین کی آزادی کی بات ہو رہی ہے۔

مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ بیت المقدس ہمارا ہے، ہم نے بیت المقدس کو آزاد کرانا ہے، جمہوریت کے علمبردار فلسطین میں انسانیت کا احترام نہیں کر رہے، عالمی ادارے فلسطینیوں کے حقوق کا احترام کریں، اسلامی دنیا فلسطین کی مالی مدد کرے۔

انہوں نے کہا کہ اگر حکمران، اسلامی ممالک اسرائیل کو تسلیم کریں گے توعوام ان کے خلاف بغاوت کریں گے، اس کانفرنس کو تسلسل دینے کے لیے ایک اور اجلاس بلایا جائے، 8 دسمبر پورے ملک یوم اقصیٰ کے طور پر منایا جائے۔

مزید :

قومی -