پنجاب میں آن لائن ای ڈرائیونگ لائسنس کی سروس کئی روز سے غیر فعال، شہریوں کو شدید مشکلات

پنجاب میں آن لائن ای ڈرائیونگ لائسنس کی سروس کئی روز سے غیر فعال، شہریوں کو ...
پنجاب میں آن لائن ای ڈرائیونگ لائسنس کی سروس کئی روز سے غیر فعال، شہریوں کو شدید مشکلات

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) پنجاب میں آن لائن ای ڈرائیونگ لائسنس کی سروس کئی روز سے غیر فعال ہے ، جس کے باعثٖ شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے۔

 تفصیلات کے مطابق پنجاب میں بغیر لائسنس اور کم عمر  ڈرائیورز کے خلاف کریک ڈاؤن جاری ہے، اب تک سیکڑوں مقدمات درج کرکے کئی افراد کو حوالات میں بند بھی کردیا گیا ہے پر دوسری طرف  حکومت پنجاب کی ڈرائیونگ لائسنس ویری فائی،ای لائسنس اور لائسنس ڈلیوری ٹریک کرنے کی سروس کو غیر فعال ہوئے کئی روز بیت چکے ہیں۔

آن لائن سروس غیر فعال ہونے سے شہری شدید پریشانی میں مبتلا ہیں۔شہریوں نے نگران وزیراعلیٰ  پنجاب محسن نقوی سے اپیل کی ہے کہ مسئلے کے فوری حل کیلئے اقدامات کا حکم دیا جائے۔

درج ذیل لنک کئی روز سے غیر فعال ہیں۔

https://dlims.punjab.gov.pk/verify/

https://dlims.punjab.gov.pk/elicense/

https://dlims.punjab.gov.pk/track/