سوپر فیکس چیمپیئن ٹرافی ٹورنا منٹ میں بیسٹ باؤلر کا ایوارڈ کس کو ملا ؟

سوپر فیکس چیمپیئن ٹرافی ٹورنا منٹ میں بیسٹ باؤلر کا ایوارڈ کس کو ملا ؟
سوپر فیکس چیمپیئن ٹرافی ٹورنا منٹ میں بیسٹ باؤلر کا ایوارڈ کس کو ملا ؟

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

شارجہ (ڈیلی پاکستان آن لائن) چیئر مین سوپر فیکس چیمپیئن ٹرافی  نوید احمد کی بھر پور کاوشوں کے باعث 8ممالک کے درمیان کھیلا جانے والا ٹورنا منٹ انتہائی ولولہ انگیزی اور جوش و خروش کے بعد اختتام پذیر ہو گیا۔ ٹیپ بال ورلڈ کپ قرار دیا جانے والا یہ ٹورنا منٹ اپنے آغاز سے اختتام تک لاکھوں لوگوں کی توجہ کا مرکز بنا رہا ہے ۔

ایک طرف تو اس ٹورنا منٹ کے ایمبیسیڈر شاہد خان آفریدی اور یاسر شامی نے گراؤنڈ میں آ کر لوگوں کا جوش بڑھا یا تو دوسری طرف سوشل میڈ یا پر بھی اس ٹورنا منٹ کا خوب چرچا رہا اور ٹیپ بال کے باؤلر ظہیر کا لیا کے شاہد آفریدی کو کرائے گئے اوور نے سوشل میڈیا کے تمام پلیٹ فارمز پر دھوم مچا دی ۔ اس ٹورنا منٹ کو سوشل میڈ یا پر مجموعی طور پر لاکھوں لوگوں نے دیکھا ۔ 

اس ٹورنا منٹ کے فائنل میں پاکستان کی ٹیم نے کامیابی حاصل کر کے مداحوں کا جوش بڑھا یا ۔ اس ٹورنا منٹ میں بہترین باؤلنگ کرنے پر بیسٹ باولر کا ایوارڈ ظہیر کا لیا کے نام رہا ۔ 

مزید :

کھیل -