تحریک انصاف کے انٹرا پارٹی انتخابات کیخلاف دائر درخواستیں سماعت کیلئےمقرر

تحریک انصاف کے انٹرا پارٹی انتخابات کیخلاف دائر درخواستیں سماعت کیلئےمقرر
تحریک انصاف کے انٹرا پارٹی انتخابات کیخلاف دائر درخواستیں سماعت کیلئےمقرر

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) الیکشن کمیشن آف پاکستان نے تحریک انصاف کے انٹرا پارٹی انتخابات کیخلاف دائر درخواستیں سماعت کیلئےمقرر کردیں۔

الیکشن کمیشن کےمطابق پی ٹی آئی انٹرا پارٹی الیکشن کیخلاف اکبر ایس بابر سمیت 11 درخواست گزاروں کی اپیلیں موصول ہوئی ہیں جس کے بعد الیکشن کمیشن نے تحریک انصاف انٹرا پارٹی الیکشن کے خلاف درخواستوں کو سماعت کےلئے مقرر کردیا، ان درخواستوں پر ابتدائی سماعت 8 دسمبر کو ہوگیا۔ 

واضح رہے کہ پی ٹی آئی کے انٹرا پارٹی انتخابات میں بیرسٹر گوہر بلامقابلہ چیئرمین جبکہ عمر ایوب جنرل سیکریٹری منتخب ہوئے، اس کے علاوہ یاسمین راشد پنجاب کی صدر اور علی امین گنڈا پور خیبرپختونخوا کے صدر منتخب ہوئے۔

مزید :

قومی -