’’ویلکم ٹو پاکستان‘‘ کا بورڈ لگانے پر چمن بارڈر پر حالات کشیدہ

’’ویلکم ٹو پاکستان‘‘ کا بورڈ لگانے پر چمن بارڈر پر حالات کشیدہ
’’ویلکم ٹو پاکستان‘‘ کا بورڈ لگانے پر چمن بارڈر پر حالات کشیدہ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کوئٹہ (ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان حکام کی جانب سے چمن بارڈر پر ’’ویلکم ٹو پاکستان‘‘ کا بورڈ لگانے پر افغانستان کی جانب سے شدید احتجاج سامنے آیا ہے۔ 

کسٹم حکام کا کہنا ہے کہ زیرو پوائنٹ کے قریب سائن بورڈ نصب کرنے کے لیے سفارتی سطح پر مذاکرات ہوں گے، سیکورٹی حکام طور خم زیرو پوائنٹ پر ویلکم ٹو پاکستان سائن بورڈ نصب کرنا چاہتے تھے۔کسٹم حکام نے مزید کہا کہ افغان فورسز سائن بورڈ لگانے پر مشتعل ہوگئے اور طور خم سرحدی گزرگاہ تجارت کے لیے احتجاجا بند کردی تاہم  سیکیورٹی فورسز اور افغان بارڈر حکام کے درمیان مذاکرات کامیاب ہونے کے بعد طورخم سرحدی گزرگاہ پر تجارتی سرگرمیاں بحال ہوگئیں۔  12 گھنٹے بندش کے بعد سرحدی گزرگاہ ہر قسم آمدورفت کے لیے کھول دی گئی۔کسٹم ذرائع کے مطابق امپورٹ اور ایکسپورٹ سمیت ٹرانزٹ گاڑیوں کی آمدورفت شروع ہوگئی۔

مزید :

قومی -