سکیورٹی فورسز کا خفیہ اطلاع پر ڈی آئی خان میں آپریشن، دہشتگرد ہلاک

سکیورٹی فورسز کا خفیہ اطلاع پر ڈی آئی خان میں آپریشن، دہشتگرد ہلاک
سکیورٹی فورسز کا خفیہ اطلاع پر ڈی آئی خان میں آپریشن، دہشتگرد ہلاک

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

راولپنڈی(ڈیلی پاکستان آن لائن) سکیورٹی فورسز نے خفیہ اطلاع پر  ڈیرہ اسماعیل خان کے علاقہ کلاچی میں آپریشن کے دوران دہشت گرد ہلاک کر دیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق سکیورٹی فورسز نے ڈیرہ اسماعیل خان کے علاقہ کلاچی میں آپریشن کیا، آپریشن دہشت گردوں کی موجودگی کی خفیہ معلومات کی بنیاد پر کیا گیا تھا۔سکیورٹی فورسز اور دہشت گردوں میں مقابلہ کے دوران ایک دہشت گرد حبیب الرحمان ہلاک ہو گیا۔

ہلاک دہشت گرد سکیورٹی فورسز اور شہریوں پر حملوں میں ملوث تھا ، ہلاک دہشت گرد سے اسلحہ و بارود بھی برآمد ہوا ہے۔

آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ علاقہ میں دیگردہشتگردوں کی تلاش کے لیے آپریشن جاری ہے، سکیورٹی فورسز نے ملک سے دہشت گردی ختم کرنے کا عزم کیا ہوا ہے۔

مزید :

قومی -