گلین میکسویل نے آئی پی ایل کی حمایت میں جذباتی بیان دے دیا

گلین میکسویل نے آئی پی ایل کی حمایت میں جذباتی بیان دے دیا
گلین میکسویل نے آئی پی ایل کی حمایت میں جذباتی بیان دے دیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

میلبرن(ڈیلی پاکستان آن لائن)آسٹریلیا کے سٹار بلے باز گلین میکسویل کا کہنا ہے کہ وہ جب تک چلنے کے قابل رہیں گے، تب تک انڈین پریمیئر لیگ کھیلتے رہیں گے۔

بھارت سے آسٹریلیا واپس آنے پر میلبرن ائیرپورٹ پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے گلین میکسویل کا کہنا تھا کہ شاید آئی پی ایل وہ آخری ٹورنامنٹ ہو گا جو میں اپنی زندگی میں کھیلوں گا کیونکہ میں آئی پی ایل اس وقت تک کھیلتا رہوں گا جب تک چلنے کے قابل ہوں۔

گلین نے کہا کہ  میرے پورے کیریئر میں آئی پی ایل میرے لیے کافی اچھا رہا ہے،  جن لوگوں سے میں ملا ہوں، جن کوچز کے ساتھ میں کھیل چکا ہوں وہ سب شاندار تھے، وہ بین الاقوامی کھلاڑی جو آپ کے ساتھ ٹیم میں ہوتے ہیں ان کے ساتھ کافی اچھا تجربہ ہوتا ہے، یہ ٹورنامنٹ میرے پورے کیریئر کے لیے بہت فائدہ مند رہا۔

آسٹریلوی کھلاڑی نے کہا دو ماہ تک آپ ویرات کوہلی اور اے بی ڈی ویلیئرز جیسے کھلاڑیوں کے ساتھ کندھے سے کندھا ملا کر کھیلتے ہیں، دوسرے میچز دیکھتے ہوئے ان سے گفتگو کرتے ہیں، یہ سیکھنے کا سب سے بڑا تجربہ ہے جس کی ہر کھلاڑی کو چاہت ہوتی ہے۔

مزید :

کھیل -