سرفراز احمد اور سعود شکیل کے درمیان بحث کی ویڈیو سامنے آنے پر ترجمان پی سی بی بھی میدان میں آگئے

سرفراز احمد اور سعود شکیل کے درمیان بحث کی ویڈیو سامنے آنے پر ترجمان پی سی ...
سرفراز احمد اور سعود شکیل کے درمیان بحث کی ویڈیو سامنے آنے پر ترجمان پی سی بی بھی میدان میں آگئے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کینبرا(ڈیلی پاکستان آن لائن)قومی ٹیم ٹیسٹ سیریز کے لیے آسٹریلیا میں موجود ہے جہاں سے گزشتہ روز ایک ویڈیو وائرل ہوئی تھی جس میں سرفراز احمد اور سعود شکیل کو آپس میں بحث کرتے دیکھا گیا ۔ تاہم اب اس حوالے سے پی سی بی کا موقف بھی سامنے آگیا۔

 اس معاملے پر ترجمان پاکستان کرکٹ ٹیم نے بیان جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ کینبرا میں سرفراز احمد اور سعود شکیل کی وائرل ویڈیو سے متعلق خبروں میں صداقت نہیں ہے۔پاکستان کرکٹ ٹیم کے ترجمان کا کہنا ہے کہ سرفراز اور سعود مذاق میں بات کر رہے ہیں، دونوں کے بارے میں خبریں بے بنیاد ہیں۔

ترجمان نے کہا ہے کہ سرفراز اور سعود شکیل فزیو اور ٹرینر کے بارے میں بات کر رہے ہیں، دونوں کا احترام والا رشتہ ہے، اس لیے اختلافات کی باتیں بے بنیاد ہیں۔

مزید :

کھیل -