خاور مانیکا کے بیان کی اہمیت نہیں تو ملازم کی کیا ہوگی،حامد خان

    خاور مانیکا کے بیان کی اہمیت نہیں تو ملازم کی کیا ہوگی،حامد خان

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(این این آئی)پاکستان تحریک انصاف کے سینئر رہنما حامد خان نے کہا ہے کہ خاور مانیکا کے بیان کی اہمیت نہیں تو ملازم کے بیان کی کیا اہمیت ہو گی۔ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے حامد خان نے کہا کہ پی ٹی آئی کے انٹرا پارٹی الیکشن کسی بات سے مشروط(بقیہ نمبر40صفحہ6پر)

 نہیں، یہ انٹرا پارٹی انتخابات ویسے ہی ہیں جیسے باقی پارٹیوں نے کروائے۔انہوں نے کہا کہ (ن) لیگ، پیپلز پاٹی، جے یو آئی کے عہدیداران بلا مقابلہ منتخب ہوئے تھے، ان لوگوں کو پی ٹی آئی کے انتخابات پر کیا اعتراض ہے۔انہوں نے کہا کہ لطیف کھوسہ پارٹی کے ترجمان نہیں، لطیف کھوسہ کو اختیار ہے کہ بتائیں بانی چیئرمین پی ٹی آئی نے کیا کہا ہے۔تحریک انصاف اور بانی چیئرمین کے ساتھ بدترین جبر ہو رہا ہے، (ن) لیگ کہتی ہے کہ 2018 میں ہمیں لیول پلیئنگ فیلڈ نہیں ملی، میرا یہ دعوی ہے کہ ہمیں تو میدان ہی نہیں ملا۔

حامد خان