انٹرنیٹ کے نشے سے نجات کے لیے چینی نوجوان کا انتہائی اقدام ، جسم کا اہم حصہ ہی ۔۔۔

انٹرنیٹ کے نشے سے نجات کے لیے چینی نوجوان کا انتہائی اقدام ، جسم کا اہم حصہ ہی ...
انٹرنیٹ کے نشے سے نجات کے لیے چینی نوجوان کا انتہائی اقدام ، جسم کا اہم حصہ ہی ۔۔۔

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

بیجنگ (نیوز ڈیسک) ہر وقت انٹرنیٹ سے چمٹے رہنا آج کل کی نوجوان نسل کا اہم مسئلہ بن چکا ہے مگر یہ عادت کیسے لت میں تبدیل ہو جاتی ہے اور اس کے کیسے خوفناک نتائج برآمد ہو سکتے ہیں اس کی تازہ ترین مثال ایک چینی نوجوان ہے جس نے اس نشے سے جان چھڑانے کیلئے اپنا ہاتھ کاٹ ڈالا۔

کرکٹ کے میدان میں کن دو ممالک کے درمیان سب سے پرانی دشمنی ہے ؟جواب وہ نہیں جو آپ سوچ رہے ہیں
مقامی میڈیا کے مطابق صوبہ جیانگ سو سے تعلق رکھنے والا 19 سالہ لڑکا وینگ انٹرنیٹ کا اس قدر عادی ہو گیا تھا کہ سارا سارا دن اسے استعمال کرتا رہتا تھا۔ جب ہر طرح کی کوشش کے باوجود وہ اس سے جان چھڑوانے میں کامیاب نہ ہو سکا تو ایک روز چپکے سے گھر سے باہر نکلا اور قریبی پارک میں ایک بینچ پر جا بیٹھا۔ نوجوان گھر سے ایک چھری بھی ساتھ لے کر آیا تھا جس کی مدد سے اس نے اپنا بایاں ہاتھ کاٹ کر جسم سے علیحدہ کر دیا۔ اس کی چیخیں سن کر لوگ دوڑ کر پہنچے اور اسے ہسپتال لے کر گئے۔ ڈاکٹروں نے وینگ کا ہاتھ اس کے جسم سے جوڑ دیا ہے مگر ان کا کہنا ہے کہ ابھی یہ نہیں کہا جا سکتا کہ وہ اس ہاتھ کو پوری طرح حرکت دے سکے گا یا نہیں۔ وینگ نے اپنی ماں کو بتایا کہ وہ انٹرنیٹ کے نشے سے اس قدر تنگ آ گیا تھا کہ اسے کچھ سمجھ نہیں آ رہا تھا کہ کیسے اس سے جان چھڑوائے اور بالآخر اس نے مایوس ہو کر اپنا ہاتھ ہی کاٹ دیا۔ بدنصیب نوجوان تاحال آئی سی یو میں زیر علاج ہے۔

مزید :

ڈیلی بائیٹس -