محمد سمیع 24 فروری کو اپنی 34 ویں سالگرہ منائیں گے

محمد سمیع 24 فروری کو اپنی 34 ویں سالگرہ منائیں گے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور( سپورٹس رپورٹر) قومی کرکٹ ٹیم کے باﺅلر محمد سمیع 24 فروری کو اپنی 34 ویں سالگرہ منائیں گے ۔ وہ 24 فروری 1981 کو صوبہ سندھ کے شہر کراچی میں پیدا ہوئے ۔ انہوںنے اب تک پاکستان کی جانب سے 36 ٹیسٹ،85 ایک روزہ اور 5 ٹوئنٹی 20 میچز کھیلے ہیں ۔ ٹیسٹ کرکٹ میں انہوںنے 487 رنز اور 85 وکٹیں حاصل کیں جبکہ ایک روزہ کرکٹ میں 314 رنز اور 121 وکٹیں حاصل کرنے میں کامیاب ہوئے ۔ ٹوئنٹی 20 کرکٹ میں محمد سمی نے9 رنز اور 10 وکٹیں حاصل کیں ۔ قومی فاسٹ باﺅلر نے اپنے کیرئر کا پہلا ٹیسٹ میچ 8 سے 12 مارچ 2001 کے درمیان نیوزی لینڈ کیخلاف کھیلا -
جبکہ آخری ٹیسٹ میچ سری لنکا کے خلاف 8 سے 12 جولائی 2012 کے درمیان کھیلا ۔ پہلا ایک روزہ میچ سری لنکا کے خلاف 8 اپریل 2001 کو کھیلا جبکہ آخری ایک روزہ میچ 18 جون 2012 کو سری لنکا کیخلاف کھیلا ۔ ٹوئنٹی 20 کرکٹ میں پہلا ایک روزہ میچ ببنگلہ دیش کے خلاف یکم مئی 2010 کو کھیلا جبکہ آخری ٹوئنٹی 20 میچ 3 جون 2012 کو سری لنکا کیخلاف کھیلا