سعید اجمل کے بائیو مکینکس ٹیسٹ کی رپورٹ آج آئے گی

سعید اجمل کے بائیو مکینکس ٹیسٹ کی رپورٹ آج آئے گی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور (ویب ڈیسک) پاکستان کرکٹ ٹیم کےا آف سپنر سعید اجمل کے بائیو مکینکس ٹیسٹ کی رپورٹ آج آئے گی تاہم واضح نہیں ہے کہ سعید اجمل نے ٹیسٹ کلیئر کرلیا ہے یانہیں، پی سی بی حکام نے چنئی فون کرکے رپورٹ کا نتیجہ معلوم کرنے کی کوشش کی لیکن ابھی وہ کچھ بتانے کے لئے تیار نہیں ہیں۔ امکان ہے کہ سعید اجمل کلیئر ہونے کے بعد اب اپنے ایکشن کو مزید بہتر بنانے کے لئے کام کریں گے۔ سعید اجمل کے باﺅلنگ ایکشن کا بائیو مکینکس ٹیسٹ 24 جنوری کو چنئی میں ہوا۔ طریقہ کار کے مطابق 14 روز میں رپورٹ آئی سی سی کو موصول ہوگی جو ہوم بورڈ کو نتائج سے آگاہ کرے گی۔ چیئرمین پی سی بی شہریار کا کہنا ہے کہ سعید اجمل کی سپیشل ڈلیوری ”دوسرا“ پراب بھی کدشات ہیں۔ البتہ ان کی پرانی ڈلیوریز اور نئی ورائٹی کیرم بال اور سیم اپ کے بارے میں امید ہے کہ وہ کلئر ہوجائیں گی۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ ری ماڈل با?لنگ ایکشن کو موثر بنانے کے لئے سعید اجمل کو مزید محنت کرنا ہوگی۔ قبل ازیں آئی سی سی نے مشکوک ایکشن کی پاداش میں سعید اجمل کوبا?لنگ سے روک دیا تھا۔ آئی سی سی کے مطابق بائیو مکینک کے آزاد ماہرین کی رپورٹ کے مطابق سعید اجمل کی تمام گیندیں 15 ڈگری سے تجاوز کرتی ہیں جو کسی بھی با?لر کے با?لنگ ایکشن کی قانونی حد ہے۔
 واضح رہے کہ پاکستان اور سری لنکا کے درمیان گال میں کھیلے گئے پہلے ٹیسٹ میچ کے دوران امپائرز نے سعید اجمل کی بعض گیندوں کے قوانین کے منافی ہونے کے بارے میں رپورٹ کی تھی جس کے بعد قواعد و ضوابط کے تحت انہیں 21 دن کے اندر اپنے باﺅلنگ ایکشن کی درستگی کے لئے آئی سی سی کی منظور شدہ کسی بھی بائیومکینک لیبارٹری سے رجوع کرنا تھا۔