آسٹریلوی ویمن کرکٹ ٹیم انگلینڈ اور آئرلینڈ کا دورہ کرے گی

آسٹریلوی ویمن کرکٹ ٹیم انگلینڈ اور آئرلینڈ کا دورہ کرے گی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


 سڈنی(اے این این )آسٹریلوی ویمن کرکٹ ٹیم رواں برس جولائی سے اگست تک انگلینڈ اور آئرلینڈ کا دورہ کرے گی ۔دورہ کے دوران آسٹریلوی ٹیم انگلینڈ کے خلاف تین ایک روزہ، واحد ٹیسٹ میچ اور تین ٹوئنٹی 20میچز پر مشتمل سیریز کھیلے گی جبکہ آئرلینڈ کے خلاف بھی تین ٹوئنٹی 20میچز کھیلے جائیںگے ۔ آسٹریلوی ٹیم پہلے مرحلے میں انگلینڈ کے خلاف تین ایک روزہ میچز پر مشتمل سیریز کھیلے گی ۔ دونوں ٹیموں کے درمیان پہلا ایک روزہ میچ 21 جولائی، دوسرا ایک روزہ میچ 23 جولائی، تیسرا ایک روزہ میچ 26 جولائی کو کھیلا جائے گا ۔ اس کے بعد دونوں ٹیموں کے درمیان واحد ٹیسٹ میچ 11 سے 14 اگست تک کھیلا جائے گا ۔ ٹیسٹ میچ کے بعد آئر لینڈ اور آسٹریلیا کی ویمن ٹیموں کے درمیان تین ٹوئنٹی 20میچز پر مشتمل سیریز کھیلی جائے گی ۔ پہلا ٹوئنٹی 20میچ 19 اگست، دوسرا ٹوئنٹی 20میچ 21 اگست جبکہ تیسرا اورآخری ٹوئنٹی 20میچ 22 اگست کو کھیلا جائے گا ۔ آئرلینڈ کے خلاف سیریز مکمل کرنے کے بعد انگلینڈ کے خلاف ٹوئنٹی 20میچز پر مشتمل سیریز کھیلی جائے گی ۔
 پہلا ٹوئنٹی 20 میچ 26 اگست، دوسرا ٹوئنٹی 20 میچ 28 اگست جبکہ سیریز کا تیسرا اورآخری ٹوئنٹی 20 میچ 31 اگست کوکھیلا جائیگا ۔