پاکستان ،بنگلہ دیش ٹور تنازع ،آئی سی سی کا مداخلت نہ کرنے کا فیصلہ

پاکستان ،بنگلہ دیش ٹور تنازع ،آئی سی سی کا مداخلت نہ کرنے کا فیصلہ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

                                    لندن (این این آئی)انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے پاکستان اور بنگلہ دیش کے ٹور تنازعہ میں مداخلت نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ گورننگ باڈی بھارت،ویسٹ انڈیز ایشو کی طرح غیر جانبدار رہے گی آئی سی سی ترجمان کے مطابق کرکٹ گورننگ باڈی نے تنازع میں مداخلت نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ دونوں بورڈزکو باہمی ٹورکے معاملات میں گفت وشنید سے طے کرنے کا اختیارحاصل ہے وہ تنازع خود طے کریں۔ ترجمان نے کہاکہ حال ہی میں ویسٹ انڈیز ٹیم بھارت کادورہ ادھورہ چھوڑکرواپس چلی گئی تھی تاہم آئی سی سی نے اس معاملے میں کوئی مداخلت نہیں کی۔ پاک،بنگلہ دیش ٹور کے بارمیں بھی غیر جانبدار رہیں گے۔پاکستان کرکٹ بورڈ نے اپنے موقف کی وضاحت کرتے ہوئے کہاکہ پاکستان کرکٹ ٹیم نے دو ہزارگیارہ میں بنگلہ دیش کا دورہ کیا تھا۔ اور بنگلہ اگلے سال پاکستان کا جوابی دورہ کرنا تھا تاہم تحریری معاہدے کے باوجود انہوں نے پاکستان کا ٹور نہیں کیا۔ کئی باروعدے کے باوجود اپنی ٹیم پاکستان نہیں بھیجی۔ اصول کے تحت بنگلہ دیش کی میزبانی کی باری پاکستان کی ہے مگر ہم دو ٹیسٹ، تین ون ڈے اور ایک ٹی ٹوئنٹی پر مشتمل سیریز کیلئے اپنی ٹیم بھیجنے کو تیار ہیں۔پی سی بی کے مطابق تمام بورڈزکی آمدنی کا بڑا ذریعہ ہوم سیریز ہوتی ہیں جبکہ دوسرے ملک کا دورہ مہنگا سودا ہوتا ہے۔ اصولی طور پر یہ ٹور پاکستان کی ہوم سیریز ہے۔اس لئے ہمارا مطالبہ جائز ہے۔