پاکستان کرکٹ ٹیم کو ملنے والی مراعات کی تفصیلات منظر عام پر آگئیں

پاکستان کرکٹ ٹیم کو ملنے والی مراعات کی تفصیلات منظر عام پر آگئیں

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


اسلام آباد(این این آئی)پاکستان کرکٹ ٹیم کو ملنے والی مراعات کی تفصیلات منظر عام پر آگئیں تفصیلات کے مطابق اے کیٹگری کے کھلاڑیوں کو ماہانہ ساڑھے چار لاکھ روپے دیے جاتے ہیں۔اس کیٹگری میں کپتان مصباح الحق ، شاہد آفریدی، محمد حفیظ اور یونس خان شامل ہیں ۔بی کیٹگری میں شامل کھلاڑیوں عمراکمل، احمد شہزاد اور عمر گل کی ماہانہ تنخواہ 3 لاکھ 14 ہزار روپے ہے۔بیرون ملک دورے پر ہونے کی صورت میں کپتان کو ہفتہ وار سو امریکی ڈالر الاو¿نس بھی دیا جاتا ہے جبکہ ملکی میچز میں یہ الاو¿نس یومیہ پانچ ہزار روپے ہے۔پاکستان کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ وقار یونس کی تنخواہ پندرہ ہزار امریکی ڈالرز ہے جبکہ ٹیم مینجر تین لاکھ پچاس ہزار روپے ماہانہ تنخواہ حاصل کرتے ہیں۔