گنی میں ایبولا وائرس کے خلاف دوا کے نتائج حوصلہ افزا ہیں،فرانس

گنی میں ایبولا وائرس کے خلاف دوا کے نتائج حوصلہ افزا ہیں،فرانس

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


پیرس(اے پی پی) فرانس نے کہا ہے کہ ابتدائی تجربات کے لئے ایبولا وائرس کے خلاف تیار کی گئی دوا کے نتائج حوصلہ افزا رہے ہیں۔ذرائع ابلاغ کے مطابق فرانسیسی صدر فرانسوا اولاند نے کہا ہے گنی میں اس دوا کے استعمال سے مریضوں میں بہتری دیکھی گئی ہے۔انھوں نے کہا کہ اس دوا کے استعمال سے بالغ اور نو عمر مریضوں میں ہلاکتوں کی تعداد کم ہوئی ہے۔واضح رہے کہ جاپانی کمپنی ٹویاما کیمیکل کی طرف سے ایویگان نامی دوا کا گِنی میں تجرباتی استعمال دسمبر کے وسط سے شروع کیا گیا تھا۔

مزید :

عالمی منظر -