فیورٹ نہ سمجھے جانے کے بعد پاکستان کسی دباﺅ کے بغیر اچھا کھیلے گا ،وقار یونس

فیورٹ نہ سمجھے جانے کے بعد پاکستان کسی دباﺅ کے بغیر اچھا کھیلے گا ،وقار یونس ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

                                   سڈنی (این این آئی) قومی کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ وقار یونس نے کہاہے کہ فیورٹ نہ سمجھے جانے کے بعد پاکستان کسی دباﺅ کے بغیر اچھا کھیلے گا ¾ پاکستانی ٹیم بھارت سمیت تمام ٹیموں کو شکست دینے کی صلاحیت رکھتی ہے ¾ امید ہے کھلاڑی ورلڈ کپ میں قوم کو مایوس نہیں کرینگے ۔نیوزی لینڈ میں دو ون ڈے میچ ہارنے کے علاوہ گرین شرٹس دو پریکٹس میچوں میں بھی ناکام رہی تھی اور ہیڈ کوچ وقار یونس نے اسے ایک طرح سے ٹیم کے لیے اچھا قرار دیا ہے۔انہوںنے کہا کہ فیورٹ نہ سمجھے جانے کے بعد پاکستان کسی دباو¿ کے بغیر اچھا کھیلے گا۔ایک سوال کے جوا ب میں انہوںنے کہا کہ پاکستانی ٹیم بھارت سمیت تمام ٹیموں کوشکست دینے کی صلاحیت رکھتی ہے اور انشاءاللہ بھارت کے خلاف میچ جیتیں گے اور قومی ٹیم ورلڈ کپ میں بھی مایوس نہیں کریگی۔