ورلڈ کپ 2015 کے وارم اپ میچز کا آغاز 8 فروری سے ہوگا

ورلڈ کپ 2015 کے وارم اپ میچز کا آغاز 8 فروری سے ہوگا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور( سپورٹس رپورٹر) ورلڈ کپ 2015 کے وارم اپ میچز کا آغاز 8 فروری سے ہوگا۔ پہلے وارم اپ میچ میں میزبان آسٹریلیا اور دفاعی چیمپئن بھارت کی ٹیمیں آمنے سامنے ہوں گی۔ 9 فروری کو چار وارم اپ میچ کھیلے جائیں گے۔ پاکستانی ٹیم سڈنی میں بنگلہ دیش سے پنجہ آزما ہوگی، نیوزی لینڈ اور زمبابوے کے درمیان میچ لنکن میں کھیلا جائے گا۔ جنوبی افریقہ اور سری لنکا کی ٹیمیں کرائسٹ چرچ میں نبرد آزما ہوں گی جبکہ ویسٹ انڈیز اور انگلینڈ کے درمیان میچ سڈنی میں کھیلا جائے گا۔ 10 فروری کو پہلے میچ میں افغانستان اور بھارت کی ٹیمیں ایڈیلیڈ، اوول میں آمنے سامنے ہوں گی جبکہ اسی روز دوسرا وارم اپ میچ آئرلینڈ اور سکاٹ لینڈ کے درمیان سڈنی میں کھیلا جائے گا۔ پاکستان اپنا دوسرا وارم اپ میچ 11 فروری کو انگلینڈ کے خلاف کھیلے گا، اسی روز دوسرے میچ میں آسٹریلیا اور یو اے ای کی ٹیمیں نبرد آزما ہوں گی۔ تیسرا میچ سری لنکا اور زمبابوے کے درمیان کھیلا جائے گا۔ چوتھے میچ میں نیوزی لینڈ اور جنوبی افریقہ کی ٹیمیں آمنے سامنے ہوں گی۔ 12 فروری کو پہلا میچ بنگلہ دیش اور آئرلینڈ کے درمیان کھیلا جائے گا جبکہ دوسرے میچ سکاٹ لینڈ اور ویسٹ انڈیز کی ٹیمیں پنجہ آزما ہوں گی۔ 13 فروری کو آخری وارم اپ میچ افغانستان اور یو اے ای کے درمیان کھیلا جائے گا۔