ورلڈ کپ کے ٹاکرے سے قبل بھارتی ٹیم بھی فٹنس مسائل سے دوچار

ورلڈ کپ کے ٹاکرے سے قبل بھارتی ٹیم بھی فٹنس مسائل سے دوچار

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


سڈنی(اے این این )ورلڈ کپ کے ہائی وولٹیج ٹاکرے سے قبل پاکستان کے بعد بھارتی ٹیم بھی فٹنس مسائل سے دوچار ہو گئی ہے اور اس کے اہم کھلاڑی زخمی ہو گئے ہیں۔بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق ورلڈ کپ کے انتہائی اہم میچ سے قبل بھارت کے 4 کھلاڑی زخمی ہو گئے ہیں جس سے بھارتی ٹیم کی مشکلات میں بھی اضافہ ہو گیا ہے۔ پاکستان کے خلاف میچ سے قبل بھونیشور کمار، رویندرا جدیجا، روہت شرما زخمی ہو گئے جب کہ ایشانت شرما بھی انجری کا شکار ہو گئے ہیں۔واضح رہے کہ پاکستانی ٹیم بھی فٹنس مسائل سے دوچار ہے اور اس کے 2 فاسٹ بولر عمر گل اور جنید خان فٹنس مسائل کے باعث ورلڈ کپ میں شرکت نہیں کر رہے ہیں۔ پاکستان اور بھارت کے درمیان 15 فروری کو میچ کھیلا جائے گا۔