وقت کھلاڑیوں پر تنقید کا نہیں ‘کھلاڑی کااعتماد مزید کم ہوگا ¾ ظہیر عباس

وقت کھلاڑیوں پر تنقید کا نہیں ‘کھلاڑی کااعتماد مزید کم ہوگا ¾ ظہیر عباس

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


کراچی (این این آئی)ایشین بریڈ مین ظہیر عباس نے کہاہے کہ یہ وقت ورلڈ کپ کےلئے کھلاڑیوں پر تنقید کا نہیں ¾ تنقید کر سن کر کھلاڑی کااعتماد مزید کم ہوگا ¾ صرف سپورٹ کر نے کی ضرورت ہے ¾ ٹائم بہت کم ہے لڑکوں کو زیادہ سے زیادہ پریکٹس کرنی چاہیے ۔ایک انٹرویو میں ظہیر عباس نے کہاکہ یہ وقت ورلڈ کپ کیلئے کھلاڑیوں پر تنقید کا نہیں، ہماری ٹیم جس برے طریقے سے ہاری سب کو پتا ہے لیکن تنقید سن کر پلیئرز کا اعتماد مزید کم ہوگا، اس لئے اب انہیں صرف سپورٹ کرنا چاہیے۔انہوں نے کہا کہ نیوزی لینڈ کے خلاف پچھلے دونوں میچوں میں کھلاڑیوں نے بالنگ اور بیٹنگ دونوں میں بہت غلطیاں کیں، کپتان مصباح الحق نے خود تسلیم کیا کہ کھیل کے تینوں شعبوں میں ہمارا کمبی نیشن اچھا نہیں تاہم اس وقت ٹیم کی حوصلہ افزائی کرنی چاہئے۔انہوںنے کہاکہ ٹیم میں جو لڑکے منتخب ہوئے ان کے پاس پرفارمنس دینے کا موقع ہے، نیوزی لینڈ کے مقابلے میں آسٹریلیا کی وکٹیں کافی زیادہ تیز ہیں ¾ ٹائم بہت کم ہے، لڑکوں کو زیادہ سے زیادہ پریکٹس کرنی چاہیے۔انہوںنے کہاکہ بھارت کی ٹیم تینوں شعبوں میں ہم سے اچھی ہے، لیکن وہ آسٹریلیا میں اپنے تمام میچز ہاری ہوئی ہے، ہمیں اس چیز سے فائدہ اٹھاتے ہوئے ورلڈ کپ کا پہلا میچ جیتنا چاہئے۔انہوں نے کہا کہ امید ہے کہ پاکستان کم بیک کرے گا، اگر ہندوستان کے خلاف پہلا میچ جیت جاتے ہیں تو ہمیں آگے کے چانسز نظر آئیں گے۔