سفارت کاری کے ذریعے امریکہ سے تصفیہ کرنا چاہتے ہیں ٗ وینز ویلا

سفارت کاری کے ذریعے امریکہ سے تصفیہ کرنا چاہتے ہیں ٗ وینز ویلا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 کراکس (این این آئی)وینزویلا کے صدر نیکولس مادورو نے کہا ہے کہ وہ سفارت کاری کے ذریعے امریکہ سے تصفیہ کرنا چاہتے ہیں تاکہ ان کی حکومت کو عدم استحکام سے دوچار کرنے کے امریکی منصوبے کو ختم کیا جا سکے۔صدر نیکولس مادورو نے دارالحکومت کراکس میں 12 ممالک کی تنظیم یونین آف ساؤتھ امریکن نیشنز کے سیکریٹری جنرل ایرنستو سیمپر سے ملاقات کی۔ملاقات کے بعد انھوں نے اپنے حامیوں کو بتایا کہ ایرنستو سیمپر سے کہا ہے کہ وہ وینزویلا اور امریکہ میں تصفیہ کرانے کے لیے اپنا کردار ادا کریں۔صدر نیکولس مادورو نے اپنے حامیوں سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ امریکی صدر غلطی کو درست کرتے ہوئے وقت پر وینزویلا کی تباہی پر مبنی بغاوت کے منصوبے کو روکیں۔صدر اوبامامیں یہ اچھے ارادے سے کہہ رہا ہوں، میں امید کرتا ہوں کہ آپ وینزویلا کے بارے میں ایک نیا اور مختلف موقف اپنائیں گے۔صدر نے کہا کہ انھوں نے یونین آف ساؤتھ امریکن نیشنز سے کہا ہے کہ امریکہ سے ثالثی کر کے جنوبی امریکہ کے ملک کی حمایت کریں۔ انھوں نے کہا کہ یونین آف ساؤتھ امریکن نیشنزکے سیکریٹری جنرل نے کہا کہ وہ رکن ممالک کو ان کے خدشات سے آگاہ کریں گے اور یہ ان پر ہی منحصر ہے کہ وہ کیا اقدامات اٹھاتے ہیں۔

مزید :

عالمی منظر -