ڈھاکہ ٗاپوزیشن نے ہڑتال میں اپوزیشن کی 2 دن کی توسیع

ڈھاکہ ٗاپوزیشن نے ہڑتال میں اپوزیشن کی 2 دن کی توسیع

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


ڈھاکہ (این این ئی)بنگلہ دیش میں اپوزیشن کی بیس جماعتوں نے اتوار کے روز سے جاری ہڑتال میں جمعہ کی رات تک توسیع کردی پولیس اور اپوزیشن کے کارکنوں میں جھڑپوں کے دوران مرنے والوں کی تعداد 50 ہوگئی ہے۔بنگلہ دیش نیشنلسٹ پارٹی بی این پی اور حزب اختلاف کی دیگر 19 جماعتوں کی اپیل پر بدھ کے روز بھی ملک بھر میں مکمل شٹر ڈاؤن اور پہیہ جام ہڑتال رہی۔ دارالحکومت ڈھاکہ سمیت ملک کے مختلف شہروں میں سڑکوں پر نکلنے والی گاڑیوں پر دستی بموں سے حملے کیے گئے جس سے متعدد افراد زخمی ہوگئے۔ ڈھاکہ اور دیگر شہروں میں پولیس اور اپوزیشن کے کارکنوں کے درمیان جھڑپوں اور تشدد میں ہلاکتوں کے بعد ملک میں چار روز سے جاری ہڑتال کے دوران مرنے والوں کی تعداد پچاس ہوگئی ہے ٗ سیکڑوں زخمی ہیں۔
تشدد بڑھنے پر بنگلہ دیش کی وزیر اعظم شیخ حسینہ واجد نے ایمرجنسی نافذ کرنے سے انکار کر دیا ہے۔ ڈھاکہ میں سینکڑوں طلبا نے بیگم خالدہ ضیا سے اظہار یکجہتی کے لیے ان کے گھر کے باہر انسانی ہاتھوں کی زنجیر بنائی۔

مزید :

عالمی منظر -